چیف لیسکو کل ای کچہری میں بجلی سے متعلق شکایات سنیں گے

چیف لیسکو کل ای کچہری میں بجلی سے متعلق شکایات سنیں گے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کل 6جنوری2021 بروز بدھ کوپی ایم ڈی یو لیسکو فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔لیسکو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج کئے گئے فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ ای کچہریوں کا مقصد عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔ اورشکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -