شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر  لگ چکے ہیں،رمیض شاہد

شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر  لگ چکے ہیں،رمیض شاہد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)ایل ڈی ایم سی کی غفلت سے مارکیٹوں،بازاروں اور عام شاہراؤں پر کوڑے کے ڈھیر، بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔حکومت انسپکٹر لیس رجیم پر عملدرآمد نہیں کر پا رہی ہے۔ صرف خوش آئند اعلانات سے کارکردگی بہتر نہیں ہو گی بلکہ عملی طورپر کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران لاہور کے رہنما سیکرٹری انفارمیشن کیمرہ مارکیٹ نسبت روڈ رمیض شاہد نے اپنے ایک بیان میں کیا  ہے۔ انہوں نے کوئٹہ اور اسلام آباد سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امن اومان کے لیے پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے اور پیشہ وارانہ آفیسر ز کو تعینات کر کے سفارشی اور نااہل اہلکاروں سے عوام کو نجات دلائی جائے۔رمیض شاہد نے سانحہ کوئٹہ کو بھارتی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اسے سی پیک اور پاکستان کی معیشت پر حملہ قرار دیا۔

 انہوں نے کہاسی پیک سے غربت میں کمی ہو گی اور خطہ کی خوشحالی اس منصوبہ سے  وابستہ ہے۔انہوں نے کہا حکومت کا وائی فائی سروس بند کرنا تعلیم،ریسرچ اور تجارت دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اور ترقی کے ساتھ اپ ڈیٹ کے لیے سروس کو مزید بہتر اور وسیع بنانے کی ضرورت ہے۔پنجاب حکومت عوام کی بھلائی کے منصوبوں کو سیاست کے نظر نہ کرئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -