وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل سے پاک چائینہ اوورسیز کمیونٹی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
لاہور(نمائندہ خصوصی)ناصر سلمان وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل پنجاب سے ان کے آفس میں پاک چائینہ اورسیز کمیونٹی کے سیکرٹری جنرل و فوکل پرسن چین،وزارت اورسیز شوکت علی صافی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ناصر سلمان نے شوکت علی صافی کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کی، ناصرسلمان نے شوکت علی صافی کی اورسیز پاکستانیوں کی خدمت کو سراہا، شوکت علی صافی نے ناصر سلمان کا پرتباک استقبال پر شکریہ ادا کیا، تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں کی مثالی خدمت کی، اورسیز پاکستانی موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہیں۔