ڈاکٹر شاہد صدیق کی والدہ سپردخاک قرآن خوانی آج سہ پہر3 بجے ہو گی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شاہد صدیق خاں کی والدہ کا نمازجنازہ ویلنشیاء ٹاؤن میں ادا کیا گیا، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری،ناصر سلمان،محمد مدنی،شعیب صدیقی، ندیم قادر بھنڈر، سیف کھوکھرسمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے 5 جنوری بروزمنگل 3 بجے ویلنشیاء ٹاؤن کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔