ڈی سی، اے سی کینٹ کا پناہ گاہوں، سبزی منڈی کا دورہ

ڈی سی، اے سی کینٹ کا پناہ گاہوں، سبزی منڈی کا دورہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی افسران کے پناہ گاہوں کے دورے، صفائی ستھرائی، کھانے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی مدثر ریاض نے بادامی باغ پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے کوائف کو چیک کیا اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور ان سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ ڈی سی مدثر ریاض نے فراہم کئے جانے والے صبح کے ناشتہ کا بھی جائزہ لیا اور پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی سی مدثر ریاض نے آزادی چوک فلائی اوور سٹاپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ آزادی چوک فلائی اوور کے نیچے فٹ پاتھ پر گندگی کے ڈھیر موجود تھے۔ انہوں نے گندگی کے ڈھیر موجود ہونے پر جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری کوڑا کرکٹ اٹھوانے کی ہدایات جاری کیں۔دریں اثناء  اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے پناہ گاہ بادامی باغ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے تحصیل کینٹ کے علاقے میں قائم لنگر خانوں کا دورہ کیا اور کھانے کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا اور لنگر خانوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے فروٹ و سبزی منڈی بادامی باغ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے منڈی میں ریٹ لسٹ کو چیک کیا اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -