چائلڈ سٹارر حنظلہ شاہد نے نئے سال سے توقعات وابستہ کر لی

  چائلڈ سٹارر حنظلہ شاہد نے نئے سال سے توقعات وابستہ کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نامور چائلڈ سٹار حنظلہ شاہد نے نئے سال سے مثبت توقعات وابستہ کر لی ہیں اور اس حوالہ سے وہ بہت پر امید ہیں۔عالمی وبا کورونا میں ملک کے تمام فنکار متاثر ہوئے ہیں جن میں چائلڈ سٹار حنظلہ شاہد بھی شامل ہیں جنہوں نے گیارہ سالہ کیرئیر میں سو سے زائد ڈرامہ سیریل میں کام کیا لیکن اس سال انہیں کسی پراجیکٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔تاہم حنظلہ شاہد  نئے سال کے آغازسے ہی پرامید ہیں کہ کورونا کی وبا سے نہ صرف چھٹکارہ ملے گا بلکہ اداکار نئے جذبہ سے اپنے فنی سفر کو جاری رکھیں گے۔ حنظلہ شاہد نے اپنے پرستاروں ں کی بے پناہ محبت اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
 اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اس سال کسی ڈرامہ سیریل میں کام نہیں کیا اس کے باوجود پرستاروں نے مجھے بے حد محبت اور پیار دیا اور ہر جگہ مجھے سپورٹ کیا جس پر میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

مزید :

کلچر -