موٹروے بداخلاقی کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

موٹروے بداخلاقی کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گری کی عدالت کے جج ارشدحسین بھٹہ نے موٹروے پراجتماعی بداخلاقی کے کیس میں ملوث دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع کر دی  کیس کی سماعت شروع ہوئی توتفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ عدالت میں پیش ہوئے،جیل حکام نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کوعدالت میں پیش کیا،دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کا چالان مکمل نہیں ہو سکاہے، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، تھانہ گجر پورہ میں ملزموں کے خلاف دوران ڈکیتی ریپ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید :

علاقائی -