ناجائز اثاثے‘سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ناجائز اثاثے‘سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف ناجائز اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 8 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیاہے،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،احد چیمہ کی جانب سے محمد نواز چوہدری ایڈووکیٹ اور نیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،نیب پراسکیوٹر کے مطابق ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -