محمود اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

محمود اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کی جانب سے رپورٹ داخل کرنے کے بعداپنافیصلہ محفوظ کر لیا،تھانہ لاری اڈہ پولیس کی جان سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی سے قانونی رائے لینی ہے کہ ایف آئی آر کس تناظر میں درج کی جائے،اس سے متعلق دیکھ رہے ہیں کہ یہ گفتگو کس انداز میں کی گئی ہے درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ عدالت کسی بھی قانونی رائے لینے کی پابند نہیں عدالت سے استدعاہے کہ اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے،درخواست گزارتنویر ارشد کا موقف ہے کہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے 13دسمبر کے جلسہ میں پنجابیوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی،عدالت سے استدعاہے کہ محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -