عمر شیخ کا افسران کوبلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کا فیصلہ 

عمر شیخ کا افسران کوبلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کا ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سابق سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے افسران کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق سی سی سی پی او لاہور پولیس عمر شیخ نے لاہور پولیس میں پچاس افسران کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے  عمر شیخ نے ان افسران کو سابق حکومت سے روابط کا الزام لگا کر عہدوں سے ہٹایا تھا۔ 

 ذرائع کے مطابق  بلیک لسٹ کرنے کے احکامات کالعدم قرار دے کر ان افسران کی دوبارہ پوسٹنگز دی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -