قائداعظم ٹرافی فائنل، سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے لئے  216 رنز درکار ہیں 

    قائداعظم ٹرافی فائنل، سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے لئے  216 رنز درکار ہیں 

  

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوگیا سنٹرل پنجاب اورخیبر پختونخوا کے درمیان جاری میچ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 216 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی آٹھ وکٹیں باقی ہیں آج میچ کا آخری روز ہے 80 اوورز میں ہدف حاصل کرنے پر سنٹرل پنجاب کی ٹیم فاتح ہوگی گزشتہ روز خیبر پختونخوا نے اپنی دوسری اننگز میں 312 رنز بنائے تھے  کامران غلام نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی سنٹرل پنجاب  نے دو وکٹوں کے نقصان پر140 رنز بنائے ہیں  محمد اخلاق نے 48 رنز بنائے جبکہ علی زریاب 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے  عثمان صلاح الدین  51 اور محمد سعد27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ وکٹ پر کھڑے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کی جانب سے ساجد خان اور ارشد اقبال نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی سنٹرل پنجاب کے کپتان نے کہا کہ آج بیٹسمین ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے او ر ایونٹ کا فائنل اپنے نام کرنے کی پوری کوشش ہوگی مزید کہا کہ ٹیم نے میچ میں بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -