پاکستان کیساتھ فوجی تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں: چین 

پاکستان کیساتھ فوجی تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں: چین 

  

 بیجنگ (آئی این پی) چین کی وزارت دفاع(ایم این ڈی)کے ترجمان سینئر کرنل ٹین کیفی نے کہا ہے ہم پاک چین فوجی تعلقات کو اعلی سطح پر آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔ گوادر پر و کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں کرنل ٹین کیفی نے پاک چین فوج کے مابین تعاون اور تعلقات پر زور دیا، انہوں نے چین پاکستان "سی گارڈینز 2020" مشترکہ سمندری مشق اور "شاہین (ایگل) - IX" مشترکہ فضائیہ مشق کا ذکر کرتے ہوئے اسکو بطور مثال پیش کیا اور کہا چینی فوج نے اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کیساتھ عملی تبادلے، تعاون کو مستحکم،با ہمی اعتماد کو فروغ اور حقیقت پسندانہ تربیت کو بہتر بنایا،اہداف حاصل کئے۔ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک معاون شراکت دار ہیں، آئندہ بھی دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حالیہ برسوں میں اپنے رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کیا، بنیادی مفادات سے متعلق امور میں ایک دوسرے کیساتھ مضبوطی سے تعاون کیا اور نئے دور میں چین پاکستان نے مشترکہ کمیونٹی بنائی جن کا مستقبل ایک جیسا ہے، چین پاکستان میں فوجی تعلقات دوطرفہ تعلقات کیلئے ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کی افواج نے قریبی اعلی سطحی اسٹریٹجک مواصلات کو برقرار رکھا اور متعلقہ شعبوں میں عملی تعاون کیا جس میں بھائی چارے اور دوستی کا ثبوت دیا جس نے دونوں ممالک کو مزید ایک دوسرے کے قریب کر دیا۔انکامزید کہنا تھا رواں سال چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کا برس، چین پاکستان کیساتھ اپنے فوجی تعلقات کو اعلیٰ سطح  پر لے جانا چاہتاہے تا کہ وبائی امراض، مشترکہ مشقوں، فوجی سازوسامان و ٹیکنالوجی اور رسد جیسے شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعاون کو مزید مستحکم کریں، رواں سال چینی فوج نے ایک بڑی فوجی قوت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا ئی اور بین الاقوامی فرائض پوری دیانتداری اور ا چھے طریقے سے انجام دیئے۔انکا کہنا تھا چینی فوج نے تسلط، ظلم اور غنڈہ گردی کی مخالفت، بین الاقوامی انصاف کی حفاظت کی، عالمی امن کا دفاع کیا اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کیلئے ایک ایسی کمیونٹی کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جو ایک مشترکہ مستقبل رکھتی ہے۔

چین 

مزید :

صفحہ اول -