آئی ایم ایف کی کورونا سے بچاؤ کے پاکستانی اقدامات کی تعریف

آئی ایم ایف کی کورونا سے بچاؤ کے پاکستانی اقدامات کی تعریف

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کورونا وائرس کی وبا سے بچا ؤکے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔ رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پہلے مریض سے لے کر اب تک وبا ء سے نمٹنے کیلئے حکومت نے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ جون2020 میں کورونا کی شرح 6 ہزار کیسز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وباء کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی۔

آئی ایم ایف 

مزید :

صفحہ اول -