سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے: عثمان بزدار

  سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے: ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے-ملتان او ربہاولپور میں سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایک بیان میں کہاکہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا اور ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے۔ سابق ا دوار میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے ترقیاتی بجٹ کی رنگ فنسنگ کی ہے-اب جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کئے جاسکیں گے-جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے۔تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کررہی ہے۔جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے-مسترد شدہ عناصر جنوبی پنجاب پر پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں -جنوبی پنجاب پر سیاست چمکانے والے ناکام رہیں گے- جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔جنوبی پنجاب میں ترقی وخوشحالی کا نیاد ور شروع ہوچکا ہے-جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی لاج رکھیں گے۔ماضی کی حکومتوں نے سیاسی شو بازی کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا۔سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں - فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ مکاردشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش کررہاہے-ایک طرف دشمن مذموم عزائم رکھتا ہے اور دوسری طرف پی ڈی ایم انتشار پھیلانا چاہتی ہے-افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکے ہیں -اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے-یہ نازک وقت یکجہتی،اتحاد اوراتفاق کا تقاضا کرتا ہے-موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں -انتشارکی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں -

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -