انٹی کرپشن انسپکٹر کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز نے پانچ پانچ لاکھ میں لیک پرچہ خریدا

انٹی کرپشن انسپکٹر کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز نے پانچ پانچ لاکھ میں لیک ...

  

 لاہور (عامر بٹ سے)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کی ساکھ مشکوک ہوگئی ملزمان نے لیکچرار ایجوکیشن,کمیسٹری,تحصیلدار,ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر,انسپکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سمیت 12پرچے فروخت کرنے کا انکشاف کر دیا اینٹی کرپشن کے سٹنگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کے چشم کشا انکشافات سامنے آگیے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ملزمان نے 12 اہم آسامیوں کے پرچے لیک کرنے کا انکشاف کردیا۔اینٹی کرپشن میں انسپکٹرز کی  آسامیوں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی آسامی پر بھرتیوں کا عمل بھی مشکوک ہوگیااینٹی کرپشن میں انسپکٹرز کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والے دونوں ٹاپرز بھی پرچہ خرید کر کامیاب ہوئے۔اہم انکشاف پر محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران سر پکڑ کربیٹھ گیا  ذرائع کے مطابق انسپکٹر اینٹی کرپشن کی آسامی کے پوزیشن ہولڈر محمد کامران حنیف,انسپکٹرجہانزیب بھی لیک پرچہ خریدنے والے امیدواروں میں شامل۔ہیں اینٹی کرپشن کے پرچے آؤٹ کرنے کیلئے امیدواروں سے فی کس 5لاکھ روپے رشوت لی گئی اینٹی کرپشن نے پی پی ایس سی کے گرفتار ڈیٹا اینٹری آپریٹر وقار اکرم کے بیانات پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیاپرچہ لیک ہونے کے سکینڈل میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کا قوی امکان ہے:اینٹی کرپشن نے پی پی ایس سی کے ڈیٹا اینٹری آپریٹر کے دوست غضنفر,گوہر اور مظہر کو گرفتار کررکھاہے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے,سکینڈل کے تمام کرداروں کو جلد بے نقاب کریں گے:ڈائریکٹر ویجیلسن نے عندیہ دیدیا۔

پی پی ایس سی سکینڈل

مزید :

صفحہ اول -