وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

      وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج (منگل کو) ہوگا۔وفاقی کابینہ کا  اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اور کابینہ ڈویژن میں ہوگا،اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ  اجلاس میں اہم ملکی امور پر غور اور فیصلے  متوقع ہیں جبکہ  اجلاس میں اپوزیشن کے جلسوں اور قائدین کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی روکنے کیلئے حکمت عملی اور فیصلے کئے جائیں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز تدارک انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں 7 وزارتیں اور ڈویژنز کی سمریوں پر فیصلے اور بریفنگز ہونگی۔پاکستان ایکسپو سنٹرز کے چیرمین بورڈ آف ڈایریکٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت کی سماعت پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔1997 میں اسٹبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پر نظرثانی کا   معا ملہ بھی  ایجنڈا میں شامل ہے۔متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کے استعفی کا معاملہ،نوشہرہ میں ریلوے اور وزارت دفاع کے درمیان کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کاتنازعہ بھی  کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔ 

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -