کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں،امریکی سرجن جنرل
واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ میں چند مقامات پر ”کووڈ 19-“ وائرس کی جو نئی قسم دریافت ہوئی ہے وہ بنیادی وائرس کی نسبت زیادہ خطرناک اور مہلک نہیں ہے لیکن یہ زیادہ تیز رفتاری سے ضرور پھیلتا ہے۔ اس لئے حفاظتی انتظامات پر زیادہ سختی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ جائزہ امریکی سرجن جنرل ڈاکٹر جیروم آرمز نے ”سی این این“ ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چند ایک دوسرے ممالک کی طرح امریکہ کی تین ریاستوں کیلی فورینا، فلوریڈا اور کولوریڈو میں بھی اس وائسر کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اس سلسلے میں استعمال ہونیوالی ادویات اور ویکسین کا برابر اثر لیتا ہے۔ امریکی سرجن جنرل نے عوام کو ہدایت کی کہ وائرس کی نئی اقسام سے زیادہ خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں لیکن چونکہ یہ بنیادی وائرس کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے اس لئے حفاظتی اقدامات پر زیادہ سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
سرجن جنرل