کورونا،امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ بند

  کورونا،امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ بند

  

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ میں کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلا کے خطرات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلا کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا گیا، ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے کہا پاکستانی سفارتخانہ آئندہ 3روز 4سے 6جنوری تک بند رہے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ کوجراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، 3روز تک قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی۔ پاکستانی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔

پاکستانی سفارتخانہ

مزید :

صفحہ اول -