فارن فنڈنگ کیس میں کسی کو بھی عمران خان کو این آر او نہیں دینگے دینگے: نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کسی کو بھی عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری فیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔پیر کو ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے فارن فنڈنگ کرپشن کیس، جس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں، چھ سال گزرنے کے باوجود فیصلہ نہ ہونا آئین' قانون اور قوم سے بدترین مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس کیس میں عمران خان کو این آر او نہیں دینے دینگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان فوریفیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔دوسری جانب نواز شریف نے سینئر صحافی رؤف طاہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج میں ایک اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہوں، رؤف طاہر ہماری صحافت کا روشن باب تھے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ رؤف طاہر ساری زندگی نظریہ پاکستان، عوام کی حکمرانی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نظریاتی صحافت میں رؤف طاہرکا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے،آمین۔
نواز شریف