چینی، گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم ، نجکاری کمیشن کو قابل عمل منصوبہ پیش کرنے کا حکم

  چینی، گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم ، نجکاری کمیشن کو قابل عمل ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کی زیر سربراہی کمیٹی قائم کر دی۔نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کی ہفتہ وار صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیر صنعت حماد اظہر نے کمیٹی کو چینی اور کھانے کے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے وزیر صنعت حماد اظہر کی سربراہی چینی اور کھانے کے تیل کی قیمتوں کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی کی صوبوں کی انتظامیہ کو روزمرہ استعمال کی اشیا کی ارزاں نرخوں پر عام آدمی تک رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ سیکر یٹر ی خزانہ نے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی پر معلومات فراہم کیں اور بتایا دسمبر میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہی چکن، پیاز، ٹماٹر سمیت دس اشیا کی قیمتو ں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.7 فیصد کمی ہوئی، فوڈ آئٹمز کی مہنگائی میں شہری علاقوں میں 2.1 اور دیہی علاقوں میں 3.4 فیصد کمی ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کہا موثر ا قد امات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نظر آرہی ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں روز مرہ اشیا کی سپلائی بہتر بنائیں، مہنگائی میں مزید کمی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے آپس میں تعاون پر زور دیا۔اجلاس میں بلوچستان اور سندھ میں گندم کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے بلوچستان اور سندھ کے چیف سیکرٹریز کو آ ٹے کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بھی گندم کی ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے گندم کے سٹاک کے حوالے سے دونو ں صوبوں سے جامع رپورٹ بھی طلب کرلی۔ کمیٹی کی صوبوں کو گندم اور چینی کی بلیک مارکیٹنگ پر قابو پانے اور قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔بعدازاں وز یر خز ا نہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ تمام اداروں کے نجکاری اور انتظامی معاہدوں کو تیز کرے، نجکاری سے متعلق قابل عمل منصوبہ ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے۔اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نجکاری ڈویژن نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکا ری کی امور پر بریفنگ دی،این پی پی ایم سی ایل کے قرض ایکویٹی تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے کمیٹی کے سامنے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے ا ین پی پی ایم سی ایل کیلئے تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی کو بھی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔فنانس ڈویژن کی پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کے شیئر ہولڈنگ سٹرکچر سے متعلق سمری پر بھی غور کیا گیا۔

چینی، گھی کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -