احمد حسان،سعد رفیق میں جھگڑا،شہباز شریف نے بیچ بچاؤ کرایا

احمد حسان،سعد رفیق میں جھگڑا،شہباز شریف نے بیچ بچاؤ کرایا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) احتساب عدالت میں دو خواجہ آپس میں الجھ گئے۔ لیگی رہنما خواجہ احمد حسان نے شہباز شریف کے سامنے ہی خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کہہ دیا۔ صدر مسلم لیگ ن نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروا دیا۔احتساب عدالت میں صدر مسلم لیگ ن کی پیشی کے دوران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ صدر مسلم لیگ ن نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کروا دیا۔واقعہ اس وقت رونما ہوا، جب شہباز شریف کمرہ عدالت میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے تھے۔ خواجہ احمد حسان نے خواجہ سعد رفیق کو کھری کھری سنائیں اور شٹ اپ تک کہہ دیا۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے کہا کہ سعد رفیق نے میرے خلاف غلط باتیں شہباز شریف کو بتائیں، خواجہ سعد نے کہا کہ میں جان بوجھ کر بیمار ہوا اور جلسے میں نظر نہیں آیا۔کمرہ عدالت میں سنیئر لیگی رہنماؤں کی لفظی جنگ دیکھ یہاں موجود سب افراد دنگ رہ گئے۔

خواجگان کی لڑائی 

مزید :

صفحہ اول -