پی آئی اے کی پرواز برطانیہ سے صرف ایک مسافر لیکر پاکستان پہنچ گئی

پی آئی اے کی پرواز برطانیہ سے صرف ایک مسافر لیکر پاکستان پہنچ گئی

  

  کراچی(آئی این پی) پی آئی اے کی پرواز برطانیہ سے صرف ایک مسافر کو لے کر پاکستان پہنچ گئی، جہاز میں 371 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی، حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت آنے کی اجازت دی۔  پی آئی اے کی خصوصی چارٹر فلائٹ کے ذریعے ایک مسافر کو برطانیہ سے اسلام آباد پہنچایا گیا، سی اے اے کی جانب سے سفری پابندی کی وجہ سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں صرف ایک مسافر کو وطن واپس آنے کی اجازت ملی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے عبدالرزاق اور انکے اہل خانہ کو کورونا وائرس کی لازمی جانچ کے تحت اجازت دی گئی تھی۔ پی آئی اے کی چارٹر پرواز پی کے9702 کے واحد مسافر عبدالرزاق چوہدری کا تعلق گجرات سے ہے، جہاز میں 371 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ مانچسٹر سے پاکستان آنے والا طیارے کا قومی ائرلائن کے فضائی بیڑے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہائی فلائی کا چارٹر طیارہ فیری فلائٹ کے طور پر پاکستان کے لیے پلان تھا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر کو حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وطن وا پس  ا ٓنے کی اجازت فراہم کی، طیارے میں سوار مسافر میت کے ہمراہ پاکستان پہنچا ہے۔

پی آئی اے پرواز

مزید :

صفحہ اول -