سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی،زرعی شعبے پر خاص توجہ مرکوز کی گئی،عاصم سلیم باجوہ

   سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی،زرعی شعبے پر خاص توجہ مرکوز کی گئی،عاصم ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں دو جہتی حکمت عملی کے تحت معیشت پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔چین کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اہمیت کے حامل دو شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ان کا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران سی پیک کے منصوبوں میں چینی ماہرین کی سرگرمیوں کا تسلسل دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، ان دونوں شعبوں پر خاص توجہ سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ ملے گا اور تجارتی توازن کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے ایف ڈی آئی خصوصاً ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقتصادی زون قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور ایم ایل ون منصوبے کے ذریعے سے زیادہ سے زیادہ علاقائی رابطہ سازی کو فروغ دیا جائے گا۔   

عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -