نا انصافیوں کا خاتمہ نہ ہوا تو جی ایچ کیو کی طرف رخ کرنے کا آپشن موجود، عبدالغفورحیدری

            نا انصافیوں کا خاتمہ نہ ہوا تو جی ایچ کیو کی طرف رخ کرنے کا آپشن ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرئیگی، لورالائی میں 13 جنوری کو بڑی ریلی نکالی جائیگی جس میں پوری پی ڈی ایم شرکت کریگی، 6 جنوری کو بنوں میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جائیگا،اسلام آباد سمیت 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہا ر یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،مفتی کفایت اللہ کے گھر چھاپہ مار کر ان کے چھوٹے بیٹے سمیت گھر کے دیگر افراد کو گرفتار کر کے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کردیا، کہتے ہیں ریٹائرڈ فوجی افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، خود عمران خان نے حاضر سروس افسران کو نشانہ بنایا، اسلام آباد میں نہتے طالبعلم کو نشانہ بنا ناعمران حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں جے یو آئی کے اجلاس پریس کانفرنس سے خطاب میں انکا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کیس کو التوا ء کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے۔حکمرانوں نے بغیر کسی جھگڑے کے کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا، عمران خان کی بات مودی کی جیت اور 3 حصوں میں کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا سب کے سامنے ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان میں بھی ہوم ورک ہورہا ہے، مچھ میں انتہائی افسوسناک سانحہ ہوا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ نیب انصاف، احتساب کا ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے، اپنی بات پر قائم ہوں نا انصافیوں کا خاتمہ نہ ہوا تو شاید ہم جی ایچ کیو کی طرف رخ کریں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں ان انتقامی کارروائیوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے اب تک کے پی ڈی ایم کے فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے ہیں پنڈی اسلام آباد سے دور نہیں، ایک ہی لخت میں پہنچا جاسکتا ہے۔ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں، اگر ادارے ہم پر حملہ نہ کریں تو کوئی اور نہیں کرسکتا،پہلے ہم 15 لاکھ لائے تھے اب ہم 25 لاکھ لوگ اسلام آباد لائینگے،مشرف کا ساتھ ہم نے نہیں دیا، ہم اس کیخلاف تحریک میں سب سے آگے رہے۔

غفورحیدری

مزید :

صفحہ اول -