امریکی تاریخ کی پہلی خاتون  سپیکرنینسی پلوسی دوبارہ منتخب

امریکی تاریخ کی پہلی خاتون  سپیکرنینسی پلوسی دوبارہ منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(بیورو چیف) امریکی تاریخ کی پہلی خاتون سپیکر نینسی پلوسی ایک مرتبہ پھر 3جنوری کو وجود میں آنیوالے کانگریس کے ایوان نمائندگان کی سپیکر منتخب ہو گئیں۔ نئے ایوان میں ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت برقرار ہے جن کی تعداد 435 کے کل ایوان میں 222ہے۔ 80سالہ نینسی پلوسی اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کے پانچ ارکا ن کے ووٹ نہ دینے کے باوجود سپیکر منتخب ہوگئیں۔ ریپبلکن پارٹی کے اقلیتی لیڈر کیون میکار تھی کو 209ووٹ ملے۔ کیلیفورینا سے تعلق رکھنے والی خاتون سپیکر نے جو صد ر ٹر مپ کی شدید مخالف شمار ہوتی ہیں پہلے دور میں ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی ناکام تحریک کی قیادت کی تھی،نینسی پلوسی گزشتہ33برس سے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوتی چلی آرہی ہیں اپنے انتخاب کے فوراً بعد انہوں نے ایوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انہیں خوشی ہے 435 ارکان کے اس ایوان میں 122خواتین ارکان ہیں۔ نینسی پلوسی 1987ء میں پہلی مرتبہ ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔
نینسی پلوسی

مزید :

صفحہ اول -