برطانوی عدالت نے جولین اسانج کی امریکہ حوالگی کی درخواست مستردکر دی

  برطانوی عدالت نے جولین اسانج کی امریکہ حوالگی کی درخواست مستردکر دی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ حوالے کرنے کی امریکی درخواست مسترد کردی۔ فیصلے کے بعد حامیوں کا جشن،وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی امریکاحوالگی پربرطانوی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ جولین اسانج پر 10برس پہلے خفیہ امریکی فوجی دستاویزات شائع کرنے کا الزام ہے اور امریکا نے جولیان اسانج کی حوالگی کیلئے برطانوی عدالت میں درخواست کر رکھی تھی۔لندن کی اولڈبیلی کی عدالت نے جولین اسانج کی حوالگی کیلئے امریکی درخواست پر فیصلہ سنایا، اس موقع پر جولین اسانج کی حمایت میں پئیر کوربن کے علاوہ حمایت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جولین اسانج پر مجموعی طورپر 18 الزامات عائد کیے گئے تھے، جولین اسانج پر کمپیوٹر ہیک کرنے اور دفاعی معلومات افشا کرنے کا بھی الزام تھا۔جولین اسانج کوانتہائی سیکیورٹی والی جیل ایچ ایم پی بیلمارش میں رکھاگیاہے۔جولین اسانج نے 2010 میں وکی لیکس کے ذریعے امریکی فوج کی5 ہزار خفیہ فائلز آن لائن جاری کی تھیں جن میں افغانستان اورعراق میں امریکی فوج کی کارروائیوں سے متعلق تفصیل موجود تھی۔جولین اسانج کو اگر امریکا کے حوالے کردیا گیا تو وہاں انھیں 175 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

جولین اسانج

مزید :

صفحہ اول -