کوآپریٹو ہاؤسنگ ایمپلائز لاہورہائیکورٹ کی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری 

کوآپریٹو ہاؤسنگ ایمپلائز لاہورہائیکورٹ کی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور (پ ر) سوسائٹی کی انتظامیہ کمیٹی کا الیکشن جو کہ 3 جنوری کو ہونا قرار پایا تھا بلامقابلہ ہوگیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز فضل احمد رندھاوا نے منتخب انتظامیہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ جسے کے مطابق محمد یوسف شاہین صدر، عمران نذیر نائب صدر، منیر علی صدیقی جنرل سیکرٹری، طاہر ستار خزانچی مقرر ہوئے ہیں۔ دیگر ایگزیکٹو ممبران میں عامر سیدگیلانی، شاہد حسین، اشفاق احمد، گلنار سلیم، ثمینہ مقبول شامل ہیں۔  بائی لاز کے مطابق صرف 9 ممبران ہی باقی رہے ہیں لہٰذا سوسائٹی کی منتخب انتظامیہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق جاری کردیا گیا ہے۔ منتخب انتظامیہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سوسائٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات ایک کردیں گے اور ممبران سوسائٹی کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ سوسائٹی کے مسائل کو فوری حل کرنے کی کوششیں کرینگے۔

مزید :

کامرس -