انفینکس نے وائرلیس ایئر فون متعارف کروادیا

انفینکس نے وائرلیس ایئر فون متعارف کروادیا

  

لاہور (پ ر)پاکستان کے نمبر ون فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈInfinix نے اپنا Noise Cancelling Earbuds 2 (XE18) صرف 2,299روپے میں مارکیٹ میں پیش کردیا۔ یہ Earbuds کی ہائی فیڈالٹی آڈیو  اور جدید ترین  بلیو ٹوتھ ورژن5.0iRocker 2سے مزّین ہے جوپاکستان بھر میں Xpark اور آف لائن مارکیٹ میں دستیاب ہے۔یہ Earbuds دس(10)میٹر کے آپریٹنگ فاصلے کے ساتھ طویل فاصلوں کے رابط پر بھی بآسانی کام کرتے ہیں۔ انEarbuds کے اندر14mmکوائل موجود ہے جو صاف ترین آواز پیش کرتا ہے۔ اس کے چارجنگ کیس میں 300 mAhری چارج ایبل بیٹری ہے جس کا چارجنگ ٹائم2گھنٹے اور اسٹینڈ بائی ٹائم9گھنٹے ہے۔40 mAh earbuds بیٹری دن رات لمبے وقت کام کرتی ہے۔یہ  Earbuds،HSP/HFP/A2DP کو سپورٹ کرتا ہے جو بنیادی سے لے کر ایڈوانسڈ لیول کے رابطے کیلئے بہترین ہے۔اس موقع پر Infinix   کے CEO جو ہو (Joe Hu)نے کہا،Infinix"ہمیشہ گہری تحقیق پر مبنی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے۔ ہماری تازہ ترین پیشکش iRocker-2 انتہائی صاف آوازکوالٹی کے ساتھ زبردست آڈیو کا لطف فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے"۔iRocker-2کوجڑواں کنکشن کی ماہرانہ تحقیق سے مرتب کیا گیا ہے  جس سے ڈیوائسز کے درمیان بلا تعطل رابطہ قائم رہتا ہے۔ اس کی ایک اور نمایاں خوبی اس کا منفرد ڈیزائن ہے جس کی خاص باڈی چھونے میں بھی خوشی کا احساس پیداکرتی ہے۔یہ  XE18ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہیں۔

مزید :

کامرس -