کوکاکولا‘کراچی میں 17 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کریگا 

کوکاکولا‘کراچی میں 17 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کریگا 

  

لاہور(پ ر)کوکاکولا پاکستان شہر قائد میں سہولیات سے محروم متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں 17 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، روٹری انٹرنیشنل اور دو فلاحی اداروں کے ساتھ اشتراک کررہا ہے۔ اس سلسلے میں کوکا۔کولا اپنی  مہم 'کراچی محبت ہے' کے تحت اپنی کاروباری سماجی ذمہ داری کا یہ منصوبہ مکمل کر رہا ہے جس کی لاگت 2کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ ان پلانٹس سے اختر کالونی، ہزارہ کالونی، مچھر کالونی، لاسی گوٹھ، خادم سولنگ گوٹھ اور آتمہ کالونی جیسے کم آمدن والے علاقوں کے 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی حاصل ہوگا۔ ایک فلٹریشن پلانٹ کاروان حیات نفسیاتی علاج و بحالی مراکز میں بھی قائم کیا جائے گا جہاں اس مرکز کے 100 بستروں والے اسپتال میں مریضوں کیلئے روزانہ 4 ہزار گیلن پینے کا پانی دستیاب ہوگا۔ کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان ریجن کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر فہد اشرف نے اس کاروباری سماجی ذمہ داری کے منصوبے  کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "کوکا۔کولا کی جانب سے کراچی میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا یہ کوئی پہلا  تجربہ ہے۔ اس سے قبل، کوکا۔کولا نے روٹری انٹرنیشنل سے اشتراک کیا تھا جس کے تحت شہر کے ُان علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم کئے گئے جہاں پولیو پھیلنے کے زیادہ خدشات تھے۔

 اس سلسلے میں پہلا ریورس اوسموسز واٹر فلٹریشن پلانٹ ملیر میں نصب کیا گیا اور بعد ازاں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس علاقے میں خراب پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں 75 فیصد تک کمی آچکی ہے۔" 

مزید :

کامرس -