ایران نے 20فیصد افزودہ یورینیم  کی پیداوار شروع کردی

  ایران نے 20فیصد افزودہ یورینیم  کی پیداوار شروع کردی

  

تہران (شِنہوا)ایران نے اپنے  فردو فیول افزودگی پلانٹ میں یورینیم گیس  بھرنے کا عمل شروع کردیا ہے، جس کا مقصد یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنا ہے۔ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے پیر کو سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے ایک نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  کچھ گھنٹوں پہلے  گیس بھرنے کا عمل شروع ہوا ہے اور افزودہ یورینیم ہیگزافلورائیڈ کی  پہلی پیداوار چند گھنٹوں میں دستیاب ہو جائے گی۔ترجمان کے مطابق، ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ ایرانی ہفتہ (جمعہ کو اختتام پذیر) کو انسداد پابندی کے  قانون سے متعلق  ایران کے اسٹریٹجک ایکشن پلان کی  موجودہ ایرانی سال کے اختتام تک مالی اعانت کے حوالے سے  نائب صدر کو ضروری ہدایات دیں۔ترجمان نے بتایا کہ صدر روحانی نے یکم دسمبر کو ایران کی پارلیمنٹ سے منظور کردہ ایس اے پی سی ایس قانون پر عملدرآمد کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ  یہ اقدامات بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کو آگاہ کرنے اور اسے  تکنیکی سوال نامہ پیش کرنے کے بعد اٹھائے گئے ہیں جن کا تعین ایران کے تحفظ کے حوالے سے ملکی عزم میں کیا گیا ہے۔

ایران 

مزید :

صفحہ اول -