بھارت ہائبر ڈوارفیر سے سانحہ مچھ جیسے واقعات کر ا رہا ہے: وزیر خارجہ
اسلام آباد(آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان کے اندر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہائبرڈ وارفیر کے ذریعے سانحہ مچھ جیسے واقعات کرا رہا ہے،بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن قیادت کو دلچسپی لینی چاہیے،بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سے سیکولرازم کاتصور دفن ہو چکا ہے،پورے بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں، آج بین الاقوامی میڈیابھی کھل کر بھارت کے خلاف لکھ رہا، مسئلہ کشمیر کو ہم ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے، آسیہ اندرابی نے دختران ملت سے کشمیری خواتین میں نیاولولہ بیدارکیا، قابض بھارتی افواج کشمیری خواتین کی آبروریزی کررہی ہے، موثرآوازدبانے کیلئے جھوٹے کیسزمیں 15سال سے قید میں رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم احتجاج، ملکی و علاقائی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں پی ڈی ایم کا شو تھا مگر پاور نہیں تھی، اس لیے بہاولپور میں پی ڈی ایم کاپاور شو نہیں کہوں گا، مریم نے کہا جنوبی پنجاب کو محروم رکھا گیا، دیکھنا یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو محروم کس نے رکھا؟ وزیرخارجہ نے سوال کیا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے پنجاب میں کس کی حکومت تھی؟ کس دورمیں جنوبی پنجاب کے فنڈز کہیں اور خرچ کیے گئے؟ کس کے دور میں یہ نعرہ گونجتا رہااساں قیدی تخت لاہور دے۔ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اڑھائی سال میں جنوبی پنجاب پر2 بڑے فیصلے کیے، اختیارات منتقلی کیلئے ملتان، بہاولپور میں 2 انتظامی سیکریٹریٹ قائم کئے گئے، جنوبی پنجاب کیلئے فنڈزمختص کئے جوتعمیر و ترقی پر خرچ ہوں گے۔
وزیرخارجہ