بیرون ملک سے پاکستانی مزدور واپس لوٹ رہے ہیں: ناصر شاہ

      بیرون ملک سے پاکستانی مزدور واپس لوٹ رہے ہیں: ناصر شاہ

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے بیرون ملک سے ۱فرادی قوت کی واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب نے کہا تھاکہ لوگ بیرون ملک سے پاکستان آئیں گے،بیرون ملک سے صرف پاکستانی مزدور بے روزگار ہوکر واپس لوٹ رہے ہیں۔بیرون ممالک سے پاکستانی افرادی قوت کی واپسی تشویش ناک ہے۔روزانہ سینکڑوں مزدور پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔افرادی قوت کا واپس آنا وفاقی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا اظہار ہے۔عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد دوست ممالک بھی افرادی قوت کو واپس بھیج رہے ہیں۔پاکستانی مزدور بیرون ملک بھی ناکام خارجہ پالیسی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔پاک چین معاشی راہداری پر بڑی حد تک کام بھی ٹھپ ہوچکا ہے۔سی پیک کے بیشتر اہم پروجیکٹ گذشتہ ڈھائی سال سے سست روی کا شکار ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام پر بوجھ ہے جسے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔نااہل حکومت نے پاکستان ہی نہیں بیرون ممالک مزدوروں کو بھی نہ بخشا۔

مزید :

صفحہ اول -