ملتان، مظفر گڑھ، کرونا سے 3مریض جاں بحق فتح پور میں ہسپتال، گھر سیل 

ملتان، مظفر گڑھ، کرونا سے 3مریض جاں بحق فتح پور میں ہسپتال، گھر سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان‘ مظفر گڑھ‘ فتح پور‘ لیہ‘ چوک اعظم (وقائع نگار‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 2 مزید مریض جاں بحق جبکہ مظفر گڑھ میں ایک شخص چل بسا‘ اموات کی مجموعی  تعداد 368 ہو گئی زیر علاج مریضوں کی  تعداد 47 ہو گئی،19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق (بقیہ نمبر38صفحہ5پر)
نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج   ملتان کے رہائشی 62 سالہ محمد نعیم  اور گجرانوالہ  کے  54 سالہ  خواجہ عامر  نے دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020  سے چار جنوری 2021  کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 368 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے جن میں سے 30 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  19مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 02 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 17 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 698 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 395 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس کا 34 سالہ مریض حماد جاں بحق ہوگیا‘ مرنے والا مریض رجب طیب اردوان ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھا. مرنے والے نوجوان کا بڑا بھائی بھی 9 دسمبر کو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا تھا۔ دو سگے بھائیوں کی وفات پر گھر میں کہرام برپا ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعظم باگڑی اور ان کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی ہسپتال اور گھر سیل کر دیا گیا،تحصیل ہسپتال فتح پور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعظم باگڑی اور ا ن کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے ان کے پرائیویٹ کلینک اور ان کے گھر کو سیل کر دیا۔ ا سسٹنٹ کمشنر کروڑ محمدیاسررضوان نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں مختلف مارکیٹوں،بازار،ہوٹلزکا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرخلاف ورزیوں پر 3ہوٹلز کو سیل کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وہ ایس او پیز پر عمل کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ احتیاط کرکے ہی کورونا سے محفوظ رہاجاسکتاہے۔