اٹارنی جنرل پاکستان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  اٹارنی جنرل پاکستان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں اٹارنی جنرل پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ اس نے پاکستان بار کونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے 21 دسمبر 2020ء کو اٹارنی جنرل پاکستان کو امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا ٹارنی جنرل پاکستان نے پاکستان بار کونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی  اٹارنی جنرل عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر اٹارنی جنرل پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -