سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی 

   سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ کے الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرانے کے خلاف دائردرخواست پر سماعت بغیر کارروائی آج تک ملتوی کردی مسٹرجسٹس عاطر محمود درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے جونیئر وکیل نے کہا کہ کیس کو انتظار میں رکھ لیا جائے اظہر صدیق آرہے ہیں،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ عدالت اب وکیل کے ایماء پر چلے گی؟پٹیشن میں 6وکیل ہیں کوئی پیش نہیں ہوا،بادی النظر میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سینیٹ کے انتخابات میں رائے شماری خفیہ طریقہ سے کرنے کیخلاف دائردرخواست میں موقف اختیارکررکھاہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں ہر مرتبہ دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے،اس لئے ضروری ہے کہ خفیہ رائے شماری کی بجائے اوپن بیلٹ کے ذریعے ووٹ دیئے جائیں سینیٹ کے انتخابات الیکشن ایکٹ کے تحت ہوتے ہیں اور الیکشن ایکٹ کی شق(6)122 آئین کے منافی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کے خدشہ کو دور کرنے کیلئے سینیٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے کی شق کالعدم قرار دی جائے۔

ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -