بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں   کی ہیں، منیر اکرم

 بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں   کی ہیں، منیر اکرم

  

 نیویارک (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوبارہ غیر مستقل رکنیت اور بین الاقوامی امور میں اہم کردار ادا کرنے کے نام نہاد بھارتی دعوؤں پر سخت ردعمل دیا ہے۔پاکستان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت نے 15 رکنی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی بھارتی خلاف ورزیوں اور بھارتی دعوؤں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سلامتی کونسل کے 2 سالہ رکنیت کے دوران بھارت کا بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حقیقی چہرہ اور رنگ بے نقاب ہو جائے گا۔

 منیر اکرم

مزید :

صفحہ آخر -