محکمہ خزانہ، سندھ، پنشن کی مد یں کھربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، رپورٹ چیئر مین نیب کو ارسال
کراچی(آن لائن)محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف کے بعد رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہواہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ محکمہ خزانہ کی کرپشن کے شواہد پر مبنی رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہے رپورٹ کے مطابق 2کھرب 31 ارب 45 کروڑ 23 لاکھ 47ہزار700روپے ٹھکانے لگائے گئے ذرائع نے بتایا کہ کھربوں کی کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی کرپشن کی رقم دادواور جوہی کے رہائشیوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی رقم محکمہ خزانے کے ٹریژری آفس سے منتقل کی گئی جس میں سے زیادہ رقم دواچ فیملی کے مختلف افرادکے نام پراکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ذرائع کے مطابق پنشن کی رقم 2012سی2017کے دوران اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی پنشن کی رقم جعلی اکاؤنٹس اور اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل ہوئی ذرائع نے بتایاکہ نیب نے دواچ فیملی سمیت چون افراد کونوٹس جاری کردیئے ہیں جس میں سے 30افرادنے بیان ریکارڈکرایااورحلف نامہ بھی دیاہے بیان جمع کرانے والوں کواکاؤنٹ کھلنے اور رقم منتقل ہونے کاعلم ہی نہیں ذرائع نے بتایاکہ رقم مختلف اوقات میں ایک بینک کی147اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی دواچ فیملی کے 22 ارکان کے 84اکاؤنٹس میں ایک کھرب سے زائدرقم منتقل کی گئی یہ رقم ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر کی سہولت کاری سے محکمہ خزانے کے سسٹم سے ریلیزکرائی محکمہ خزانہ سندھ کی بڑی کرپشن کی تحقیقات کے لئے 7رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
کرپشن انکشاف