استعفے قیاد ت کو جمع کرا دیئے، ان ہاؤس تبدیلی بھی آپشن ہے: پیپلز پارٹی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ استعفے اپنی قیادت کو جمع کرادیئے ہیں،ان ہاؤس تبدیلی بھی ایک آپشن ہے،استعفوں والا کارڈ آخر میں استعمال کرینگے، آئین میں واضح ہے اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں دخل اندازی نہیں کر نی چاہیے، اسلام آباد اور مچھ واقعہ کاقبل مذمت ہے شیخ رشید کے آنے سے دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے وزیر داخلہ کو وزیر حالات ہونا چاہیے،ہر مہینے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے کشمیر کو بیچنے والا یاد رکھے عوام کے ہاتھ اور ان کے گریبان ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نفیسہ شاہ،پلوشہ خان اور ناز بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ؎نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیاسال بے روزگاری و مہنگا ئی کی نئی لہر لایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت افسوس ناک واقعہ بلوچستان میں ہوا ان کو سرعام اغوا کر کے قتل کیا گیا،وزریر داخلہ کو وزیر حالات ہونا چاہیے ان کے آنے سے دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ایک طالب علم کا قتل ہوا اسی ادارے کے ہاتھوں جس کے ہاتھ پر سانحہ ساہیوال ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے سال میں پٹرول کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے،ہر مہینے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خان واحد شخص ہے جس کے گھر کو بارہ لاکھ جرمانہ کر کے لیگل کیا گیا ہے۔پلوشہ خان نے کہاکہ مچھ میں جب غریبوں کے گلے کاٹے گئے وزیراعلیٰ بلوچستان دبئی میں انجوائے کررہے تھے،جب اسلام آباد میں معصوم طالب علم اسامہ کو قتل کیا گیا وزیر داخلہ سیاسی بیان بازی کر رہے تھے پلوشہ خان نے کہاکہ منصف اعلیٰ سے اپیل ہے کہ مچھ کے لوگوں کی روح اسامہ کو انصاف دیا جائے ا نہوں نے کہاکہ کشمیر کو بیچنے والا یاد رکھے عوام کے ہاتھ اور ان کے گریبان ہونگے۔ ناز بلوچ نے کہاکہ سفید پوش لوگوں کا اس حکومت نے جینا مشکل کر دیا ہے، انہوں نے کہاکہ اسامہ کو قتل کر کے دوسرے اسامہ کی ایف آئی آر کے پیچھے چھپنے کی بجائے تحقیقات کروائی جائیں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہم نے استعفیٰ لینے ہیں ان نااہل وزرا اور حکومت سے،ان کے اتحادی ان کو چھوڑ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ نااہلوں کا ٹولہ بس کرکٹ پر کمنٹری کریں گے،استعفوں پر پی پی پی کا واضح موقف ہے، ہم اسکو آخر میں استعمال کریں گے۔
پیپلزپارٹی