برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع

    برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع

  

 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) فیصلے کی روشنی میں نئے رولز اینڈریگولیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے نیا سفری ہدایت نامہ کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کیلئے سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔سول ایوی ایشن نے برطانیہ اور افریقا میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپسی کی مشروط اجازت دیدی ہے، مسافروں کو 5 جنوری سے پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔ دوہری شہریت کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت دے دی گئی، برطانیہ میں مقیم قلیل مدتی ویزہ والے پاکستانی مسافر بھی وطن واپس آ سکیں گے۔

  

برطانیہ

مزید :

صفحہ آخر -