وزارت پٹرولیم کا سی این جی سٹیشنز کیلئے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری

وزارت پٹرولیم کا سی این جی سٹیشنز کیلئے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت پٹرولیم نے سی این جی سٹیشنز سے متعلق جنوری کیلئے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا، تفصیل کے مطابق وزارت پٹرولیم نے جنوری میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 5دن بند کیے جائیں گے،وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایکسپورٹ انڈسٹری کو ہفتے میں ایک دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)کو روانہ 2سو 24ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایف)سی ایس ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے، ایس ایس جی سی ایل کو روزانہ 2سو 62ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

سی این جی 

مزید :

صفحہ آخر -