سائلین کی فردملکیت، رقبہ پر قبضہ کا مسئلہ حل کردیا، اے سی مظفر گڑھ

    سائلین کی فردملکیت، رقبہ پر قبضہ کا مسئلہ حل کردیا، اے سی مظفر گڑھ

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل محمود کوٹ کے رہائشی جمشید احمد جوگزشتہ کئی عرصہ سے اپنی 16کنال اراضی کی فرد ملکیت کے حصول کے لئے مختلف اداروں کے چکر کاٹتا رہا اور اس دوران متعلقہ تحصیلداروں اور پٹواریوں کے پاس جاتا رہا اور وہ سائل کو ٹالتے رہے جس پر سائل نے محتسب آفس میں رابطہ کیا اور سائل کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے محتسب پنجاب کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ نے اپنے جواب میں محتسب پنجاب کو بتایا کہ جمشید احمد کی زمین کی نشاندہی کا زیر التوا ء مسئلہ محکمہ ریونیو کی طرف سے حل کر دیا گیا ہے اور درخواست دہندہ کو اس کی ملکیت رقبہ کی فرد جمع بندی دے دی گئی ؎ اور درخواست دہندہ نے ملکیتی فیصلہ کے حصول پر اپنا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے اسی طرح محتسب پنجاب کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ نے محتسب آفس میں حاضری کے موقع پر بتایا کہ ضلع مظفر گڑھ تحصیل کوٹ اددو کی شکیلہ بی بی کی 34 کنال اراضی کے کچھ حصہ پر ناجائز قابضین کے قبضہ کو بھی واگزار کروا کے شکایت کنندہ کے مسئلے کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

اے سی مظفر گڑھ

مزید :

صفحہ آخر -