آسیہ اندرابی کی طبیعت خراب،ڈاکٹر کی سہولت بھی موجود نہیں،شیریں مزاری
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ میں کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کیس کا فیصلہ آنے والا ہے اور آسیہ اندرابی اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں جبکہ ڈاکٹر آسیہ اندرابی کی صحت خراب ہے اور انہیں ڈاکٹر کی بھی سہولت میسر نہیں ہے۔ پیر کووفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی، شیر شاہ سمیت دیگر کشمیری رہنما کئی ماہ سے قید میں ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ظلم و ستم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے، کشمیری خواتین پر ہونے والے ظلم و ستم کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی دوسرے شہروں سے ہندوؤں کو کشمیر میں آباد کررہا ہے، اب عالمی برادری کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموشی توڑنا ہو گی۔
شیریں مزاری