کورونا وائرس کی دوسریلہرکو بھی ناکام بنائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

کورونا وائرس کی دوسریلہرکو بھی ناکام بنائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں جلد نیا ڈینٹل کالج بنایا جائیگاڈی ایچ کیو چکوال کا پی سی ون تیار ہے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا  ملک کے تین بار وزیراعظم بننے والے نواز شریف کو اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے وطن واپس آنا چاہیے اور پاکستانی عدالتوں کا سامنا کرناچاہیے کوروناکی پہلی لہر کو ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی محنت سے ناکام بنایا اور دوسری لہر کو بھی ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر، ایم ایس اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزیدکہاکہ راولپنڈی میں ابھی تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ کے قریب تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں نظیر بھٹو ہسپتال میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے نئی لیبارٹری بنائی گئی ہے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں 30 نئی ڈائیلسز مشینیں مکمل تیار ہیں جن کو جلد فعال کر دیا جائے گا لاہور کے چار مشکوک مریضوں میں کورونا وائرس کی نئی شکل کی تصدیق کیلئے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوا دیئے گئے ہیں پہلے فیز میں ایم ٹی آئی ایکٹ سیالکوٹ اور لاہور کے ایک ایک ٹیچنگ ہسپتال میں نافذ کیاجا رہا ہے  راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے بستروں کو مختص کیا گیا ہے اور اب تک 32ہزار ڈاکٹرز کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی گئی ہے دسمبر 2021تک پنجاب کے تمام 2کروڑ 22لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ 

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -