سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 251.66پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 15پیسے مہنگا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا،پیر کو کے ایس ای100نڈیکس مزید251.66پوائنٹس کے اضافے سے 44686.46پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 56.06فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 20ارب 7 کروڑ7لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کے لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 15.84فیصد کم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا،منا فع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست گرمجوشی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 45074.37 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،تاہم پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 45ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 186.19 پوا ئنٹس کے اضافے سے18770.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.53پوائنٹس کے اضافے سے31282.02پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طو ر پر412کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 231میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب32ارب91کروڑ45لاکھ روپے سے بڑھ کر81کھرب52ارب98کروڑ52لاکھ روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں پیر کو امریکی ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضا فے سے160.05روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا،انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کے اضافے سے 159.95سے بڑھ کر 160.10اور قیمت فروخت10پیسے کے اضافے سے160.05 سے بڑھ کر 160.15روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید20پیسے کے اضافے سے159.90 سے بڑھ کر160.10اور قیمت فروخت160.20 سے گھٹ کر160.15روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خر ید 2.50 روپے کے نمایاں اضافے سے192.50 سے بڑھ کر195اور قیمت فروخت194.50 سے بڑھ کر196.50روپے، جبکہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید216 سے بڑھ کر 217.30 اور قیمت فروخت218 سے بڑھ کر219روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ