ڈاکٹر ثاقب عزیز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے سی ای او کا چا رج سنبھال لیا
لاہور(جنرل رپورٹر) سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹرمحمد ثاقب عزیز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے کا چا رج سنبھال لیاہے۔ڈاکٹر ثاقب عزیزانتظامی شعبہ میں 30سا ل سے زائد عرصہ پر محیط خد ما ت کا تجر بہ رکھتے ہیں اور انتظامی شعبہ جا ت میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔انھوں نے نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم بی بی ایس کیا اور بعد ازاں لندن سکول آف اکنامکس سے’سماجی پالیسی اور ترقی پذیر ممالک میں منصوبہ بند ی‘ پر ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔وہ چیوننگ سکالر اور چیوننگ فیلو بھی ہیں۔ وہ وفاقی سیکرٹری کے طور پر پالیسی بنانے سے لیکر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہو ئے وہ سرکاری سطح پرمنصوبہ بند ی،انسانی وسائل کی ترقی ومنصوبہ سا زی،نظام میں اصلاحات اوراستعدادِ کا ر میں اضا فہ پر بھی کام کر تے رہے ہیں۔ ڈاکٹرمحمد ثاقب عزیز مختلف حکومتی منصوبوں کی تیاری اور ان پر عملدرآمدکاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انھوں نے ایشیائی ترقیاتی بنک میں بطور کنسلٹنٹ کیپیسٹی بلڈنگ کی خدما ت بھی سرانجا م دی ہیں۔
ڈاکٹر ثاقب عزیز