پی ڈی ایم اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا بس اعلان ہونا باقی، فیاض چوہان

  پی ڈی ایم اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا بس اعلان ہونا باقی، فیاض چوہان

  

لاہور (این این آئی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کی کرپشن پر بیان دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم جماعتوں کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ڈرائنگ روم سیا ست کرتی رہیں،کورونا کیخلاف مل کر لڑنے کی حکومتی دعوت سے بھی اپوزیشن کے کان پر جوں تک نہ رینگی، جب حکومت نے انکی کرپشن پر ہاتھ ڈالا تو انہیں عوام کا دکھ اور جمہوریت کو خطرات نظر آنا شروع ہو گئے۔ اگر اپوزیشن کے پیش نظر عوام کا دکھ ہوتا تو پی ڈی ایم گلگت بلتستان الیکشن میں ایک دوسرے کیخلاف نہ چلتی۔اپوزیشن کی کرپشن بے نقاب ہونے کا ثبوت انکی چیخ و پکار ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے پی ڈی ایم کے اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا، بس اعلان ہونا باقی ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -