پی ڈی ایم صرف اپنا فائدہ چاہتی ہے،عوام کی فکر نہیں، چودھری سرور 

 پی ڈی ایم صرف اپنا فائدہ چاہتی ہے،عوام کی فکر نہیں، چودھری سرور 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کورونا کو دعوت دے رہی ہے، ہر اپوزیشن جماعت اپنا فائدہ چاہتی ہے ان کو عوام کی فکر نہیں گورنر پنجاب چودھری سرور سے اراکین اسمبلی سردار مہندرپال اور عابدہ راجہ نے ملاقاتیں کیں اس موقع پر چودھری سرورکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 31 جنوری سے پہلے استعفیٰ دینگے نہ ہی بعد میں، عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت دونوں اپنی آئینی مدت مکمل کریں گے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے سے ہاتھ کر رہی ہیں  سینٹ اور عام انتخابات دونوں اپنے وقت پر ہی ہوں گے موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، آج تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان آج جب کامیابی سے آگے جا رہا ہے تو اپوزیشن کو یہ برداشت نہیں ہو رہا دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پریز الہی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں میں اتحاد کے معاملات کومشاورت سے آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا  اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک انتشارکی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن جان لے ان کی سرگرمیوں سے صرف کوروناپھیل رہاہے، اپوزیشن عوامی ایشوزپرمذاکرات کی میزپربیٹھے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کیلئے سیاسی قوتوں کاباہمی تعاون اوراتفاق ضروری ہے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں حکومت،اپوزیشن دونوں ملکی اورعوامی مفادات کاتحفظ کریں۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -