وزیر اعظم عمران خان کی شاندار کارکردگی پر اینٹی کرپشن پنجاب کو شاباش

  وزیر اعظم عمران خان کی شاندار کارکردگی پر اینٹی کرپشن پنجاب کو شاباش

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اینٹی کرپشن پنجاب کی شاندار کارکردگی پر ٹویٹ کر دی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کو شاباش دی، وزیر اعظم نے گزشتہ دور حکومت کے 10 سالوں کو تاریکی کے دس سال قرار دیاہے، انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ 27ماہ میں 206 ارب روپے کی ریکوری کی جبکہ پچھلی حکومت کے 10سالوں میں صرف 3ارب روپے کی وصولیاں ہو سکیں، موازنہ سے واضح ہے کہ اب احتساب کے ادارے خودمختار اور آزاد ہیں، وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن مکمل آزادی سے زبردست کام کر رہا ہے۔

شاباش

مزید :

صفحہ آخر -