افغان صوبے غزنہ میں نامعلوم افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 3اہلکار شہید

افغان صوبے غزنہ میں نامعلوم افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 3اہلکار شہید

  

 کابل(آئی این پی)افغان صوبے غزنہ میں ایک پولیس چوکی پر مسلح حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔نامعلوم افراد نے غزنہ کے فورتھ زون میں ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔غزنہ محکمہ پولیس کے ترجمان احمد خان سیرت کا کہنا ہے کہ حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دہشت گرد حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

چوکی پر حملہ

مزید :

صفحہ آخر -