بینک آف پنجاب اور نعمت کو لیٹرل مینجمنٹ لمیٹڈ کے مابین  ای ڈبلیو آر منصوبے پر اتفاق

بینک آف پنجاب اور نعمت کو لیٹرل مینجمنٹ لمیٹڈ کے مابین  ای ڈبلیو آر منصوبے ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)دی بینک آف پنجاب اور نعمت کولیٹرل مینجمنٹ لمیٹڈ (این سی ایم سی ایل) نے پاکستان میں الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید (ای ڈبلیو آر) کے نظام کے فروغ کے اشتراک کیلئے منصوبے پر دستخط کیے۔ الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید (ای ڈبلیو آر) پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا نظام ہے جو ویئر ہاؤس میں کسانوں کی جانب سے رکھے گئے مال کی  معلومات  براہ راست ڈیجیٹل طریقے سے مالیاتی اداروں کو فراہم کرے گا جس سے ٹرانزیکشن کے اخراجات اور بینک کے آپریشنل اخراجات کو خاطر خواہ کم کرے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف ریاض گروپ ہیڈ ریٹل اینڈ پرائرٹی سیکٹر لینڈنگ نے کہا کہ دی بینک آف ہمیشہ کسانوں کو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیش پیش رہا ہے۔ ای ڈبلیو آر بینک کی لینڈنگ پراڈکٹس کی فہرست میں ایک جدید اضافہ ہے۔ آطف ملک بزنس ڈویلپمنٹ ہیڈ این سی ایم سی نے کہا کہ یہ نظام جلد ہی ابتدائی طور پر دھان، چاول اور مکئی کیلئے شروع کر دیا جائے گا اور مستقبل میں ای آر ڈبلیو نظام کا دائر کار دیگر اشیاء تک وسیع کر دیاجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -